لاک ڈاؤن سے ہزاروں بافندے فاقہ کشی سے دوچار

   

Ferty9 Clinic

اٹاوہ ۔ 8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کورونا وبا سے بچاو کے لئے جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے دستکاری صنعت سے مالا مال اٹاوہ میں تقریبا 70ہزار بن کر روزی روٹی کو محتاج ہوگئے ہیں۔ اٹاوہ میں ہاتھوں سے بنائے گئے کپڑوں کی ایک زمانے میں چین،جاپان اور کناڈا سمیت دنیا کے کئی ترقی یافتہ ممالک میں زبردست طلب تھی۔ یہاں کا بنکر کاروبار ملک کے بیرونی زرمباردلہ میں قابل ذکر حصہ داری ادا کرتھا لیکن حکومت کی پالیسیوں اور بدلتے زمانے کے ساتھ اب وہ گذرے جانے کی بات ہوگئی ہے ۔ حالات یہ ہیں کہ اٹاوہ کے بنکر دہائیوں سے بدحالی کے سائے میں زندگی بسر کرنے کو مجبور ہیں اور اب لاک ڈاؤن نے انہیں دانے دانے کا محتاج بنادیا ہے ۔ بنکر محمد ذیشان کہتے ہیں کہ کسانوں کے گیہوں کی طرح ان بنکروں کا مال بھی سرکار خریدے تاکہ ان کے کنبے اس مشکل وقت کا سامنا کرسکیں۔