لاک ڈاؤن :شہروں کی آلودگی کی سطح میں 40 تا 50 فیصد کمی

   

٭٭ہندوستان میں کورونا وائرس کی وباء کے باعث ملک گیر لاک ڈاؤن کے نتیجہ میں ملک کے بیشتر شہروں میں آلودگی کی سطح میں 40 تا 50 فیصد کمی آئی ہے ۔ یوروپین اسپیس ایجنسی کے کوپر نیکس سینیٹل ۔5P سیٹلائیٹ نے اس کی کچھ تصاویر دکھائی ہیں ۔ ایجنسی کے مطابق /25 مارچ تک /20 اپریل گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابل نائیٹروجن ڈائی آکسائیڈ میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے ۔ نائیٹروجن آکسائیڈ بالعموم پاور پلانٹس ، فیکٹریز اور وہیکل سے خارج ہوتی ہے ۔