٭ کرناٹک کے ضلع کلبرگی میں لاک ڈاؤن قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مسجد میں نماز ادا کرنے پر پولیس نے 14 افراد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ مزید دو افراد کی تلاش کی جارہی ہے جو نماز میں شامل ہوئے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ نماز کی ادائیگی کیلئے 16 افراد مسجد میں جمع ہوئے تھے جن کے منجملہ 14 کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ دو مفرور بتائے گئے ہیں۔
