لاک ڈاؤن میںشہر کی سڑکوں کی تعمیر کے کام کا جائزہ

   

Ferty9 Clinic

میئر حیدرآباد کا ارکان اسمبلی کے ساتھ مختلف علاقوں کا دورہ
حیدرآباد۔/5 مئی، ( سیاست نیوز) میئر حیدرآبادبی رام موہن نے کہا کہ حیدرآباد میں ٹریفک کے بہاؤ کو آسان بنانے کیلئے میونسپل کارپوریشن کی جانب سے لنک روڈز کی تعمیر کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر بلدی نظم ونسق کے ٹی راما راؤ کی ہدایت کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران سڑکوں کی توسیع، لنک روڈز کی تعمیر، فلائی اوورس اور انڈر پاس کی تعمیر کا کام جاری ہے۔ میئر حیدرآباد نے شہر میں 7 لنک روڈز کے تعمیری کاموں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے عہدیداروں کے ہمراہ مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ ارکان اسمبلی اے گاندھی، ایم کرشنا راؤ کے علاوہ مقامی عوامی نمائندے موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی توسیع کیلئے اراضی کے حصول کا کام خوشگوار انداز میں مکمل کیا جانا چاہیئے۔ انہوں نے کوکٹ پلی، کونڈہ پور، میاں پور ، نظام پیٹ اور دیگر علاقوں میں جاری لنک روڈز کی تعمیر کا کام مقررہ مدت میں مکمل کرنے عہدیداروں کو ہدایت دی۔