کورونا وائرس کے سبب جاری ملک گیر لاک ڈاؤن میں حکومت کی پہلے سے عدم منصوبہ بندی کے نتیجہ میں مائیگرینٹ لیبرس کی بدحالی کی یہ تصویر زبردست مثال ہے ۔ مدھیہ پردیش سے 14 مائیگرینٹ لیبرس اور 4 دیگر افراد سیمنٹ مکسر کے اندر بیٹھ کر لکھنؤ کی طرف نکل پڑے تھے ۔ اندورپولیس کو کسی طرح شک ہوا اور ہائی وے پر گاڑی روکی گئی جہاں چیکنگ پر پتہ چلا کہ سیمنٹ مکسر میں سیمنٹ نہیں بلکہ مائیگرینٹ لیبرس ہیں ۔ ان کو پکڑ کر کورنٹائن سنٹر کو منتقل کردیا گیا جہاں وائرس کے سلسلے میں ان کا ٹسٹ کیا جائے گا ۔ سیمنٹ مکسر گاڑی ضبط کرلی گئی ۔
