لاک ڈاؤن میں بے روزگار شوہر کو بیوی نے ہلاک کردیا

   

کھانڈوا ( مدھیہ پردیش ) ۔ 30 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے سبب روزگار سے محروم ایک شخص سے اس کی بیوی اس قدر عاجز آگئی کہ اس نے اپنی ماں کی مدد سے 38 سالہ شخص کو ہلاک کردیا ۔ پولیس نے آج بتایا کہ یہ واقعہ 24 مئی کا ہے جب رمیش کو اس کی بیوی لیلااور اس کی ساس پریم بائی نے حملہ کر کے شدید زخمی کیا ۔ رمیش کو ہاسپٹل پہونچایا گیا جہاں وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔لیلا اور پریم بائی دونوں کو گرفتار کرلیا گیا ۔۔