ماسک نہ پہننے پر جرمانہ ، کلکٹر نارائن ریڈی کی نظام آباد عوام سے تعاون کی اپیل
نظام آباد :9؍ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع کلکٹر مسٹر نارائن ریڈی نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء ابھی ختم نہیں ہوئی ہے لہذا لاک ڈائون پر مزید چند دنوں تک عمل آوری کریں ضرورت پڑنے پر ہی ہنگامی صورت میں باہر نکلیں اور چہرہ پر ماسک لگائیں یہ ضلع کلکٹر مسٹر نارائن ریڈی ایک ویڈیو مسیج ضلع کے عوام کے نام روانہ کرتے ہوئے بتایا کہ لاک ڈائون 29 ؍ مئی تک نافذ کیا گیا ہے اب تک جس طرح تعاون کرتے ہوئے عوام ساتھ دیا ہے آئندہ بھی اسی طرح کا ساتھ دیں اور گھروں تک محدود رہیں ۔ چہرہ پر ماسک نہ پہننے کی صورت میں 500تا 1000 روپئے جرمانہ عائد کیا جائیگا۔ ضلع کلکٹر مسٹر نارائن ریڈی نے کہا کہ لاک ڈائون کے شرائط میں نرمی برتی گئی ہے اور اس کا جائزہ لینے کیلئے ٹیم بھی تشکیل دی گئی ہے ضلع کے مختلف مقامات پر یہ ٹیم دورہ کرتے ہوئے جائزہ لے گی اور وائرس کے خاتمہ کیلئے کئے جانے والے اقدامات بالخصوص سماجی دوری ، چہرہ پر ماسک ناگزیر قرار دیا ۔ انہوں نے عوام میں شعور بیداری کے ذریعہ وائرس کے خاتمہ کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں کسی بھی مقام پر گھر سے باہر نکلنے کے بعد کسی بھی چیز کو ہاتھ لگانے کے بعد گھر آنے کے بعد ضرور ہاتھ دھونے اور سنی ٹائز کرنے کی ہدایت دی ۔ ضلع کلکٹر نارائن ریڈی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے تجارتی دکانات کو کھلے رکھنے کی اجازت دی گئی ہے اور تجارتی اداروں کو کھلا رکھنے کیلئے A,B کیاٹگیری مختص کی گئی ہے اور لاک ڈائون قواعد کے مطابق تجارتی ادارہ کھلیں رکھیں ۔ ہر دن 50 فیصد دکانات کو کھلے رکھنے کی صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک اسی طرح بی کیاٹگیری کے تاجر قواعد کے مطابق کھلے رکھیں اور دکان کو آنے والے افراد سماجی دوری کو برقرار رکھیں اور وائرس کو پھیلنے نہ دیں اور دکانات پر بڑے پیمانے پر بھیڑ جمع نہ کریں ۔ ہوٹل ، ریسٹورنٹ ، سنیما ہال ، سیاحتی مراکز کو اجازت نہیں دی گئی ہے دیگر ریاستوں سے آنے والے افراد کا اسکرینگ ٹسٹ کیا جائیگا اور انہیں کوارنٹائن کیا جائیگا۔ اگر کوارنٹائن کی خلاف ورزی کرنے کی صورت میں سرکاری کوارنٹائن کو روانہ کردیا جائیگا۔ ضلع کلکٹر نارائن ریڈی نے مختلف محکمہ جات کے عہدیداروں سے جائزہ اجلاس بھی منعقد کیا اقدامات کرنے کی ہدایت دی ۔