ویٹیکین سٹی ۔ /7 جون (سیاست ڈاٹ کام) پوپ فرانسیس نے کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک میں لاک ڈاؤن میں دی جارہی رعایتوں اور نرمی کے بعد عوام کو چوکسی اختیار کرنے کا انتباہ دیا ہے اور انہیں کنٹینمنٹ کے قواعد پر پابندی کرنے کا مشورہ بھی دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جلد بازی میں کامیابی حاصل کرنے کی خوشی کا اظہار نہ کریں ۔