بہرائچ (یو پی)۔ /24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے ضلع بہرائچ میں آج نماز جمعہ بعض مساجد میں ادا کی گئی جس کے لئے قابل لحاظ تعداد میں اجتماع ہوا ۔ اس کے نتیجہ میں دو اماموں کے بشمول 32 افراد کیخلاف مقدمات درج کرلئے گئے ہیں کیونکہ انہوں نے لاک ڈاؤن تحدیدات کو توڑا ہے ۔ ایس پی ویپن مشرا نے کہا کہ موضع دیہوا کے مولوی کے بشمول 23 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کیا گیا ، جنہوں نے گروپ جمع کرتے ہوئے نماز جمعہ ادا کی ۔ اسی طرح کے واقعہ میں کھائری گھاٹ میں مولوی رمضان علی کی قیادت میں مسلمانوں نے نماز جمعہ ادا کی جس پر پولیس نے 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے ۔ یہ مقدمات تعزیرات ہند کے مختلف دفعات کے تحت درج کئے گئے ہیں ۔