لاک ڈاؤن میں پولیس کی مدد ، دواخانہ منتقلی کے بعد خواتین کی زچگی

   

سائبرآباد پولیس کی عوام کی مدد
حیدرآباد /6 مارچ ( سیاست نیوز ) سائبرآباد پولیس نے لاک ڈاؤن کے دوران آج عوام کی مدد کرتے ہوئے مثال قائم کردی ۔ لاک ڈاؤن کے خصوص میں قائم کردہ کوویڈ 19 کنٹرول روم پر حاصل شکایتوں کا جائزہ لیتے ہوئے فوری اقدامات انجام دئے ۔ قطب اللہ پور کے علاقہ کی ایک خاتون جو حمل سے تھی اس خاتون کے رشتہ داروں نے آج ایمبولنس کیلئے 108 کو فون کیا تاہم ایمبولنس کی آمد میں تاخیر کی اطلاع ملنے پر اس خاتون کے رشتہ دراوں نے سائبرآباد پولیس سے مدد مانگی جس پر کنٹرول روم نے پیٹ بشیرآباد پولیس کو چوکس کرتے ہوئے پولیس کی پیٹرولنگ گاڑی روانہ کی اور پولیس کی گاڑی کے ذریعہ خاتون کو مقامی ہاسپٹل اور اس کے بعد کوٹھی میٹرنٹی ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں خاتون نے ایک لڑکے کو جنم دیا ۔ اس کے علاوہ میڑچل کی ایک حاملہ خاتون کی بھی پولیس نے اس طرح مدد کی اور کوویڈ کنٹرول روم سے خاتون نے درخواست کی تھی ۔ اس خاتون کو بھی ہاسپٹل تک پہونچایا گیا اور اس خاتون کو میڑچل پولیس نے نیلوفر ہاسپٹل منتقل کیا جہاں اس خاتون نے لڑکی کو جنم دیا اور دونوں میں واقعات میں ماں اور بچے محفوظ ہیں ۔ اس طرح کے ایک اور واقعہ میں خاتون کی درخواست پر کونڈاپور سے رامچندر پورم کے علاقہ منتقل کیا ۔