لاک ڈاؤن میں 12 سالہ لڑکے نے آن لائن گیمس پر 90 ہزار روپئے خرچ کئے

   

٭ ٹاملناڈو کے ایک 12 سالہ لڑکے نے لاک ڈاؤن کے دوران اپنی والدہ کا اے ٹی ایم کارڈ استعمال کرتے ہوئے آن لائن گیمس کھیلنے پر تقریباً 90 ہزار روپئے خرچ کئے۔ والدین نے کورونا وباء کے دوران بیٹے کو گھر پر محفوظ رکھنے کیلئے آن لائن پلے گیمس کھیلنے کی اجازت دی تھی۔ ماں باپ ایک سے 90 ہزار روپئے اعداد لکھنے کی بیٹے کو بطور سزا ہدایت دی تھی لیکن وہ پانچ دنوں میں 3,500 سے زیادہ اعداد نہیں لکھ پایا۔