سنگاریڈی۔ایم مہیندر ریڈی ڈائریکٹر جنرل پولیس تلنگانہ نے سنگا ریڈی ضلع کے پٹن چیرو پہنچ کر چندر شیکھر ریڈی سپرنٹنڈنٹ پولیس ضلع سنگا ریڈی کے ہمراہ لاک ڈاون کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔ لاک ڈاؤن سختی سے عمل آوری کے لیے تمام ڈسٹرکٹ پولیس عہدیداروں کے علاوہ کمشنر پولیس کو بھی ہدایت دی گئی ہے ۔ مہیندر ریڈی ڈائریکٹر جنرل پولیس نے کہا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر میں اضافے کو دیکھتے ہوئے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے ،عوام کو چاہیے کہ وہ گھر سے باہر نہ نکلیں اور تمام احتیاطی تدابیر کو اختیار کریں۔ڈائرکٹر جنرل پولیس نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف پولیس کاروائی کرتے ہوئے موٹر گاڑیوں کو ضبط کیا جا رہا ہے اس کے باوجود بھی غیر ضروری باہر نکلنے والے افراد کے خلاف کریمنل کیس بھی درج کے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اکثر یہ بھی دیکھا جا رہا ہے کہ چھوٹی موٹی ضرورت کے لئے بھی عوام باہر نکلنے کی کوشش کررہی ہے جبکہ کورونا وائرس سے متاثر ہو سکتے ہیں گھر پر ہی رہ کر صحت مند رہیں ریاست تلنگانہ میں پولیس کی جانب سے سخت انتظامات لاک ڈاؤن کے دوران کیے گئے ہیں عوام کو چاہیے کہ وہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی نہ کریں۔ ریاست تلنگانہ کہ سرحد پر بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔