لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل کرنے چیف منسٹر تاملناڈو سے درخواست

   

چینائی ۔27 مارچ ۔( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم نریندر مودی نے کورونا وائرس کی وباء کو روکنے کیلئے لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل آوری کرنے کی چیف منسٹر ٹاملناڈو پلانی سوامی سے درخواست کی ہے جبکہ اس دوران عوام کے لئے اشیاء ضروریہ کی دستیابی کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا گیا ہے ۔ وزیراعظم مودی نے چیف منسٹر سے فون پر کہا کہ دفعہ 144 کے تحت امتناعی احکامات اور سماجی دوری کو بھی سختی سے لاگو کیا جائے ۔ انھوں نے کورونا وائرس کی وباء سے نمٹنے کیلئے ریاستی حکومت کی تیاریوں پر بھی بات چیت کی ۔