لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل کرنے چیف منسٹر کی ہدایت

   

حیدرآباد۔10 مئی (سیاست نیوز) گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے حدود میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسیس کے پیش نظر چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے لاک ڈاؤن رہبر اُصولوں پر سختی سے عمل کرنے پولیس اور جی ایچ ایم سی عہدیداروں کو ہدایت دی ہے۔ حکومت اس بات پر کافی فکرمند ہے کہ حیدرآباد میں وائرس کے کیسیس بڑھتے جارہے ہیں جبکہ اضلاع میں صورتحال قابو میں ہے۔ ایل بی نگر، ونستھلی پورم اور حیات نگر کی صورتحال عہدیداروں کیلئے چیلنج بن گئی ہے۔ جی ایچ ایم سی کمشنر اور سینئر پولیس عہدیداروں نے ان مقامات کا دورہ کیا اور چیف منسٹر کو رپورٹ پیش کی جس پر چیف منسٹر نے طویل جائزہ اجلاس منعقد کیا اور رہنمایانہ اصولوں پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دی۔