ورنگل۔/29 مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گورنمنٹ چیف وہپ ڈی ونئے بھاسکر نے ہنمکنڈہ میں اسکولی بچوں کی جانب سے تیار کردہ ماسکس کی صفائی کرمچاری و دیگر لوگوں میں تقسیم کی ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ 22 مارچ کو جنتا کرفیو میں جس طرح عوام نے حکومت کا ساتھ دیا کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے اور اس کو کامیاب بنایا اس طرح حکومت کے لاک ڈاون کو کامیاب بنانے کی عوام سے اپیل کی۔ انہوں نے کہ کہ ریاستی حکومت عوا م کی صحت کے تعلق سے سنجیدہ ہے اور ہر ممکن احتیاطی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے عوام کی سہولت کیلئے ریاستی حکومت نے سفید راشن کارڈ گیرندوں کو 12 کیلو چاول اور 1500 روپئے کی امداد کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے مریضوں کی خدمت کرنے والے ڈاکٹرس، ریونیو عہدیدار وں اور پولیس کی خدمات یقینا قابل ستائش ہیں ۔ اس موقع پر ایم ایچ او راچی ریڈی، جگن موہن ریڈی و دیگر موجود تھے۔