حیدرآباد ۔ 4 اپریل ۔ ( سیاست نیوز ) لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل آوری کرنے کیلئے اے سی بی ۔ سی آئی ڈی اور ویجلنس کی خدمات بھی استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ابھی تک صرف لا اینڈ آڈر پولیس ہی بندوبست کے انتظامات کررہی تھی ۔ ان تینوں شعبوں کے کانسٹبل سے انسپکٹر رینک کے ملازمین کی خدمات بندوبست کو حاصل کرتے ہوئے ڈی جی پی مہیندر ریڈی نے احکامات جاری کیا ہے ۔