لاک ڈاؤن :پلاٹ پر زچگی کرانا پڑا

   

بنگلورو ۔20 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام)ایک حاملہ خاتون اور اُس کے شوہر کو بنگلورو میں طبی مدد کی خاطر دواخانہ کی تلاش میں پانچ کیلومیٹر چلنا پڑا مگر وہ کسی دواخانہ نہیں پہونچ پائے ۔ حاملہ اور اُس کے شوہر کی ملاقات ایک ڈاکٹر جوڑے سے ہوگئی جس نے سنسان علاقہ میں واقع پلاٹ پر کامیاب زچگی کرائی ۔ بعد میں یہ پتہ چلا کہ خاتون ڈاکٹر ڈینٹسٹ ہے ۔