نئی دہلی۔14 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) لاک ڈاؤن کے وجہ سے پھولوں کی کھیتی کرنے والے کسانوں کو اس مرتبہ نہ صرف زبردست نقصان ہوچکا ہے بلکہ قرض کے بوجھ کی وجہ سے کچھ لوگ ذہنی تناؤ کا بھی سامنا کررہے ہیں۔کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے اچانک لاک ڈاؤن کے اعلان سے ان کے پھول کے باغ اجڑ گئے ہیں۔ کرائے پر لئے گئے کھیت کی رقم کی ادائیگی، بینک قرض اور کئی دیگر مسائل ان کی نیند اڑائے ہوئے ہیں۔ پھولوں کی کھیتی کو بیمہ کی سہولت کاالتزام نہیں ہونے سے ان کے نقصان کی بھرپائی کا کوئی راستہ نہیں دکھ رہا ہے ۔