سنگا ریڈی ۔ سنگا ریڈی میں سری دھر مہندرا صدر فورم فار بیٹر۔ مہیش کمار جنرل سیکریٹری نے ویرا ریڈی ایڈیشنل کلکٹر سے ملاقات کرتے ہوئے ایک یادداشت پیش کی۔کورونا کی دوسری لہر میں اضافے کے بعد ضلع سنگاریڈی میں کورونا کیسوں میں اضافے کو دیکھتے ہوئے لاک ڈاؤن کے ذریعے کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کا حل نکالا جا سکتا ہے ہاسپٹل میں مریضوں کی صحت پر خصوصی توجہ دی جائے عوام کو کورونا سے محفوظ رہنے کے لئے ویکسین دینے پر توجہ دی جائے خانگی دواخانوں کا حال دیکھ کر عوام گھبرا رہے ہیں، خانگی دواخانوں میں لاکھوں روپے کے بلس ادا کرنا مشکل ہے خانگی دواخانوں پر نظر رکھتے ہوئے حکومت کی جانب سے ہدایت جاری کی جائے کہ سستے میں کورونا علاج کیا جائے سکے تاکہ ایک غریب مریض بھی اپنا علاج کروا سکے انہوں نے کہا کہ سرکاری دواخانہ اور پبلک ہیلتھ سنٹر میں بھی علاج پر توجہ کی ضرورت ہے اور کورونا ٹیسٹوں میں اضافہ کیا جائے خانگی کمپنی کے مالکان کو ہدایت دی جائے کورونا سے ورکرس کو محفوظ رہنے کیلئے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے ورکرس سے کام لیا جائے۔
