لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی، 8.7 لاکھ مقدمات درج

   

37.94 کروڑ روپے جرمانہ عائد، عدالت میں ڈی جی پی کا بیان
حیدرآباد۔ ڈی جی پی ایم مہیندرریڈی نے ہائیکورٹ میں اپنا جوابی حلفنامہ داخل کرتے ہوئے واقف کروایا کہ لاک ڈاؤن سے اب تک لاکھوں مقدمات درج کئے گئے۔ یکم اپریل تا 7 جون تک پولیس نے ریاست بھر میں 8.7 لاکھ مقدمات درج کئے ،جس میں4.56 لاکھ مقدمات ماسک نہ لگانے والے افراد کے خلاف ہیں۔ خلاف ورزی کرنے والے کیسس کے ذریعہ 37.94 کروڑ کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ مہیندر ریڈی نے عدالت کو واقف کرایا کہ کوویڈ 19 کے قوانین کے تحت سماجی فاصلہ نہ رکھنے پر48,643 مقدمات درج کئے ہیں۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل آوری کا سلسلہ ہنوز جاری ہے اور پولیس خلاف ورزی کرنے والوں پر سخت کارروائی کرتے ہوئے مقدمات درج کررہی ہے۔