حیدرآباد ۔ 30 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : شہر حیدرآباد میں عوام لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کئی مقامات پر سڑکوں پر نکل آرہے ہیں ، ٹو وہیلر گاڑی کی عقبی نشست پر کسی کو نہ بیٹھانے کے احکامات کے باوجود مختلف مقامات پر ٹو وہیلر گاڑیوں پر دو افراد سوار ہورہے ہیں ۔ اہم ضرورت کے بغیر کئی لوگ سڑکوں پر نکلتے ہوئے پولیس کی سزاؤں کا شکار ہورہے ہیں ۔ حکومت نے ایمرجنسی سہولتوں کے لیے اپنے احکامات میں نرمی پیدا کی ہے ۔ جس کا عوام ناجائز فائدہ اٹھانے کی کوشش کررہے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق تلنگانہ میں لاک ڈاؤن نافذ کرنے کے بعد سے ابھی تک 20 ہزار مقدمات گاڑیوں کو ضبط کرلیا گیا اور ایک لاکھ سے زائد گاڑیوں کو نوٹسیں جاری کی گئی ہیں پولیس عوام سے اپیل کررہی ہے کہ وہ صرف ایمرجنسی اور ہنگامی حالت میں ہی گھروں سے باہر نکلیں ورنہ گھروں میں رہنے کو ہی ترجیح دیں ۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا انتباہ دیا ۔۔