لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی:سجنار کا انتباہ

   

حیدرآباد ۔ 11 اپریل (سیاست نیوز) کمشنر پولیس سائبرآباد سجنار نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا انتباہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کوروناوائرس کو کنٹرول کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کئے جارہے ہیں مگر عوام قوانین کا احترام نہیں کررہے ہیں۔ سائبرآباد پولیس کمشنریٹ حدود میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والی 5 ہزار گاڑیوں کو ضبط کرلیا گیا ہے۔ کمشنر پولیس سائبرآباد نے عوام سے اپیل کی کہ وہ غیرضروری سڑکوں پر نہ آئیں۔ 7 لاکھ سے زائد سی سی کیمروں کو کنٹرول روم سے مربوط کردیا گیا ہے۔ چند مقامات پر ڈرون کے ذریعہ بھی عوام کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جارہی ہے۔