لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر ٹی آر ایس رکن اسمبلی کے بھائی سرپنچ کے خلاف مقدمہ

   

حیدرآباد /16 اپریل ( سیاست نیوز ) لاک ڈاؤن کے خلاف ورزی کرنے پر پولیس رچہ کنڈہ نے سرپنچ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ گھٹکیسر پولیس نے ایک اطلاع پر کارروائی انجام دی ۔ ذرائع کے مطابق سرپنچ کالیرو سریش جو عنبرپیٹ کے ٹی آر ایس رکن اسمبلی کالیرو وینکٹیش کا بھائی ہے ۔ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے امجدولہ آباد علاقہ میں اجلاس منعقد کیا ۔ اس اجلاس کی اطلاع کے ساتھ ہی پولیس گھٹکیسر نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سریش اور دیگر ارکان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور دیگر ارکان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ تلنگانہ میں یہ پہلا موقع ہے کہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر سرپنچ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ۔