بڑے پیمانے پر گاڑیاں ضبط ، ایک گاڑی پر 18 کیس درج رہنے کا انکشاف
حیدرآباد ۔ 6 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بغیر کسی وجہ سے گاڑیوں کے ساتھ سڑکوں پر آنے والوں کے ساتھ پولیس سختی سے پیش آرہی ہے ۔ بڑے پیمانے پر گاڑیوں کو ضبط کیا جارہا ہے ۔ پولیس کی جانب سے آج امیر پیٹ کے پاس پولیس پکٹ کا اہتمام کیا گیا اور پولیس کی جانب سے بغیر کسی وجہ کے سڑکوں پر نکلنے والی گاڑیوں کی بڑے پیمانے پر جانچ کی ہے ۔ ان گاڑیوں پر ماضی میں مقدمات درج ہونے یا چالانات ہونے پر پولیس ان سے چالانات وصول کررہی ہے ۔ امیر پیٹ کے سرکل انسپکٹر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن کے پیش نظر کوئی بھی بغیر کسی وجہ کے سڑکوں پر نہ نکلیں ۔ شہر حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں عوام بڑے پیمانے پر سڑکوں پر نکل رہے ہیں جس سے پولیس نے گاڑیوں کی تلاشی لیتے ہوئے کئی گاڑیوں کے خلاف مقدمات درج کررہی ہے ۔ ایک گاڑی کی تلاشی لینے پر پتہ چلا کے اس پر ایک سال کے دوران 18 کیس درج اور اس گاری پر 17 ہزار روپئے کے جرمانے عائد ہیں ۔ پولیس کی جانب سے غیر ضروری سڑکوں پر آنے پر 100 سے زائد گاڑیوں کو واپس کردیا گیا ہے اور 50 سے زائد گاڑیوں کو ضبط کرلیا گیا ہے ۔۔