لاک ڈاؤن کی وجہ آم کے تاجروں کا بھاری نقصان
ملیح آباد: آم کا ذکر ہو اور ملیح آباد کا ذکر نہ ہو ایسا نہیں ہوسکتا، مگر اس سال آم کی فصل کورونا کی نظر ہوگئی ہے، یہاں کے تاجروں کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے چلتے لاک ڈاؤن کی وجہ سے وہ آم کے فصلوں کی نگرانی نہیں کرسکے جس کی وجہ سے یہ فصل برباد ہوگئی ہے۔
مسلسل لاک ڈاؤن کی وجہ سے ان کا آم ملک اور بیرون ملک تک نہیں جاسکا ہے جس کی وجہ سے ان کو سخت نقصان کا سامنا ہے۔
ایک تاجر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پہلے سے ہی ہم کو نقصان چل رہا تھا پھر کورونا کے چلتے لاک ڈاؤن کی وجہ سے باغوں کی دھلائی بھی نہیں کرسکے، اگر دھلائی کرنے جانا چاہے تو پولیس ڈنڈے مارتی ہے، اسلئے دھلائی بھی نہیں ہو پائی اور ہوا بھی مخالف رہی، اس لئے آم کہ فصل بھی خراب رہی اور جب آم کی فصل خراب رہی تو پوزیشن بھی ڈاون رہی، اب تک کوئی آم نہیں بیچا ہے۔