لاک ڈاؤن کے باوجود تلنگانہ میں بہتر جی ایس ٹی کلکشن

   

حیدرآباد۔ کورونا لاک ڈاؤن میں تلنگانہ کی آمدنی میں کمی ہوئی لیکن جی ایس ٹی کلکشن میں تلنگانہ نے بہتر مظاہرہ کیا اور وہ ملک کی ان 10 ریاستوں میں شامل ہوچکی ہے جہاں جی ایس ٹی کلکشن بہتر رہا۔ جون میں تلنگانہ میں جی ایس ٹی کا کلکشن 3276 کروڑ رہا جبکہ اے پی میں 2367 کروڑ وصول کئے گئے۔ مہاراشٹرا جو کورونا سے شدید متاثر ہے لیکن جی ایس ٹی کلکشن میں وہ سرفہرست رہا جہاں 15143 کروڑ وصول کئے گئے۔ گجرات دوسرے نمبر پر رہا جہاں 6424 کروڑ جبکہ اتر پردیش میں 5366 کروڑ جی ایس ٹی کے وصول ہوئے ۔ گزشتہ سال کے مقابلہ جاریہ سال تلنگانہ میں ٹیکس وصولی میں بہتری آئی ۔ گزشتہ جون میں 3166 کروڑ اور اے پی میں 2232 وصول کئے گئے۔ جنوبی ہند کی ریاستوں میں تلنگانہ نے 3 فیصد زائد وصولی کا مظاہرہ کیا۔ لاک ڈاؤن کے بعد تلنگانہ میں جی ایس ٹی کا کلکشن 3563 کروڑ تھا۔