لاک ڈاؤن کے باوجود جرائم جاری دبیرپورہ میں قتل کی واردات

   

حیدرآباد : لاک ڈاؤن کے باوجود بھی شہر میں سنگین وارداتیں پیش آرہی ہیں ۔ پرانے شہر کے علاقہ دبیر پورہ میں قبرستان کے قریب ایک نوجوان کا قتل کردیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 36 سالہ فیصل جس کا تعلق اسی علاقہ سے ہے کو عبداللہ نامی نوجوان نے چاقو سے حملہ کرکے اسے شدید زخمی کردیا تھا ۔ اس واردات میں فیصل شدید زخمی ہوگیا تھا جس کے نتیجہ میں اسے دواخانہ منتقل کیا گیا اور وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ پولیس دبیر پورہ نے ایک قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور قتل کی وجہ کا پتہ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔