لاک ڈاؤن کے دوران ایر انڈیا کی پروازیں بند ، حکومت کی وضاحت

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ 8 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : حکومت نے آج واضح کردیا کہ لاک ڈاؤن کے دوران ایر انڈیا طیاروں کی پروازیں بند ہورہی ہیں ۔ یہ وضاحت اس وقت کی گئی جب سوشیل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوگیا جس میں بظاہر دکھایا گیا ہے کہ ایر انڈیا کے ایک سمندر پار پرواز کرنے والے طیارہ میں مسافر ایک دوسرے سے بحث و تکرار کے بعد مار پیٹ کررہے ہیں ۔ سوشیل میڈیا میں دیکھایا گیا ہے کہ مسافرین اس بات پر بحث کررہے ہیں کہ ان سے برخلاف معمول تین گنا زائد کرایہ وصول کیا گیا ہے اور سماجی دوری کا لحاظ رکھے بغیر سب کو ایک ساتھ طیارہ میں بھر دیا گیا ہے ۔ حکومت نے اطلاع دی کہ یہ طیارہ دراصل ہندوستان کا نہیں بلکہ پڑوسی ملک کا تھا ۔۔