حیدرآباد : کانگریس کی رکن اسمبلی سیتااکا نے تلنگانہ حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ لاک ڈاؤن کے دوران مشکلات کا سامنا کرنے والے عوام کی مالیاتی مدد کرے۔ کانگریس کے سکریٹری پٹیل رمیش کی قیامگاہ پر میڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پڑوسی ریاستوں میں لاک ڈاؤن میں گذر بسر کے لئے ہر خاندان کو 6 ہزار روپئے کے ساتھ 50 کیلو چاول دیئے جارہے ہیں۔