ریاسی حکومت مدد کے بجائے برقی بلوں سے عوام پرمزید بوجھ لاد رہی ہے ، کانگریس جنرل سکریٹری
نظام آباد ۔ آل انڈیا یوتھ کانگریس کی جنرل سکریٹری سمیہ تبریز آج یہاں کانگریس بھون میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن کے موقع پر یوتھ کانگریس کی جانب سے بڑے پیمانے پر فلاحی کام انجام دئے ۔ نظام آباد پارلیمانی حلقہ میں غریب عوام کی مدد دی گئی ۔ ہدایت پر یوتھ کانگریس کارکنوں نے پارلیمانی حلقہ میں غریب عوام کو امدادی کام کرنے میں کوئی کثر باقی نہیں رکھی ۔ جبکہ ریاستی ٹی آرا یس حکومت غریبوں کی مدد کرنے کے بجائے ان پر برقی بلوں کی شکل میں مالی بوجھ عائد کر رہی ہے ۔ حکومت بے روزگاری کے خاتمہ کیلئے ابھی تک کوئی اقدام نہیں کیا ۔ عالمی سطح پر کورونا کا قہر چل رہا ہے ۔ اس سے نمٹنے کیلئے کوئی خاطر خواہ اقدام نہیں کر رہی یہ ۔ تلنگانہ میں کورونا کے مریضوں کو کوئی بھی سہولت فراہم نہیں کیا جارہا ہے ۔ جس کی وجہ سے غریب عوام کی اموات بھی ہو رہی ہے ۔ ضلع کانگریس صدر موہن ریڈی ، اربن کانگریس انچارج طاہر بن حمدان ، بی سی سی سکریٹری مہیش کمار گوڑ ، ٹاون کانگریس صدر وینو بھی موجود تھے ۔ تقریباً ایک گھنٹے کے بعد ایمبولنس کے ذریعہ حیدرآباد منتقل کیا جارہا تھا ۔ یہ فوت ہوگئی ۔ محمد علی شبیر نے شدید احتجاج کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کاماریڈی سرکاری دواخانہ 100 بستر والا دواخانہ ہے ۔ لیکن آکسیجن کی سہولت بھی دستیاب نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلند بانگ دعوے کرتی ہے ۔ لیکن سہولتوں کا فقدان ہے ۔ کورونا کے مریضوں کا علاج کرنے میں حکومت ناکام ثابت ہوئی ہے ۔
انہوںنے چیف منسٹر چنددر شیکھر راؤ وزیر صحت پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بیان بازی کے بجائے عملی طور پر کام کریں تو بہتر ہوگا ۔ ہائی کورٹ کی جانب سے ہر روز ہدایاتیں دینے کے باوجود بھی حکومت ہائی کورٹ کی ہدایاتوں کو نظر انداز کر رہے ہیں ۔ محمد علی شبیر کی ہدایت پر مقصود ایڈوکیٹ اور جماعت علماء محمد فیروز کانگریس ، محمد حنیف ٹی آر ایس نے اندرا نگر کالونی کے قبرستان میں تدفین کی ۔ محمد علی شبیر نے رات تدفین کیلئے پیش آئے حالات کا جائزہ لیتے ہوئے اندرا نگر کالونی کے قبرستان میں 10 قبروں کی کھدوائی کرتے ہوئے دستیاب رکھنے کیلئے یہاں کے انتظامیہ کو ہدایت دیتے ہوئے کھدوائی کا خرچ بھی ادا کیا ۔ کاماریڈی میں کورونا کی وباء دن بہ دن اضافہ ہوتے جارہی ہے ۔ 24 گھنٹوں میں 19 مثبت کیس ظاہر ہوئے ہیں ۔ جس سے عوام بے حد خوف میں مبتلا ہیں لیکن احتیاطی تدبارے اختیار کرنے کے بجائے قوئد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دیکھا جارہا ہے ۔
