لاک ڈاؤن کے دوران گھر پہنچنے جموں و کشمیر کے ایک شخص نے اپنی موت کا جھوٹا سرٹیفکیٹ حاصل کیا

,

   

٭ جموں و کشمیر کے ایک شخص نے کورونا وائرس کی وباء کے پیش نظر ملک بھر میں لاک ڈاؤن اور سفری پابندیوں کے باعث اپنے گھر کو پہونچنے کیلئے اپنی موت کی جھوٹی خبر پھیلائی۔ عہدیداروں نے بتایا کہ زخمی ہونے پر اس شخص کو گزشتہ ہفتہ ایک دواخانہ میں شریک کیا گیا تھا۔ جہاں اس نے دیگر تین افراد کے ساتھ سازش رچی اور اپنی موت کا نقلی سرٹیفکیٹ حاصل کیا۔ اس طرح وہ ایک ایمبولینس کے ذریعہ مکان پہنچنے کی کوشش کررہا تھا کہ پولیس نے راستے میں ایمبولینس کو روکا اور تمام چار ملزمین کو گرفتار کرلیا۔