حیدرآباد۔/27 مارچ، ( سیاست نیوز) لاک ڈاؤن کے سبب شراب کی عدم دستیابی سے دلبرداشتہ ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ بنجارہ ہلز پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 53 سالہ مدھو نے ایک عمارت کی بلندی سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلیا۔ مدھو پیشہ سے پینٹر روڈ نمبر 2 بنجارہ ہلز میں رہتا تھا۔ یہ شخص شراب کے نشہ کا عادی تھا اور لاک ڈاؤن کے سبب شراب کی عدم دستیابی سے پریشان اور ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا تھا۔ جس نے روڈ نمبر 10 کا رُخ کیا اور ایک مکان کی چھت سے چھلانگ لگادی۔ بنجارہ ہلز پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔