لاک ڈاؤن کے متاثرہ خاندانوں میں 30 کروڑ کی ریلیف کی تقسیم

   

۔25 ریاستوں میں جماعت اسلامی کے امدادی کام: سعادت اللہ حسینی
حیدرآباد ۔20۔ مئی(سیاست نیوز) لاک ڈاؤن سے متاثرہ غریب خاندانوں میں امداد اور غذائی اجناس کی تقسیم کے لئے جماعت اسلامی ہند کی جانب سے 30 کروڑ 34 لاکھ روپئے خرچ کئے گئے ۔ امیر جماعت اسلامی جناب سعادت اللہ حسینی کی راست نگرانی میں شعبہ خدمت خلق نے ملک کی 25 ریاستوں میں ریلیف کا کام انجام دیا ۔ ریلیف کے تحت بلا لحاظ مذہب و ملت غریب اور مستحق خاندانوں میں غذائی اجناس کے علاوہ تیار شدہ غذا ، مالی امداد ، ماسک ، سینیٹائزر اور دیگر ضروری اشیاء تقسیم کی گئیں۔ مہاراشٹرا جو کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ ہے، وہاں پانچ کروڑ 93 لاکھ 56 ہزار روپئے کی ریلیف تقسیم کی گئی جبکہ کرناٹک میں 5 کروڑ 16 لاکھ 58 ہزار روپئے کے کام انجام دیئے گئے ۔ تلنگانہ میں 5 کروڑ ایک لاکھ روپئے کی ریلیف تقسیم کی گئی اور آندھراپردیش میں 25 لاکھ 16 ہزار 550 روپئے کے امدادی کام انجام دئے گئے ۔ تلنگانہ میں ایک لاکھ 19 ہزار 356 خاندانوں میں امداد تقسیم کی گئی جس کے تحت 2,470 خاندانوں کو مالی امداد دی گئی ۔ 76493 غذائی اجناس کے کٹس تقسیم کئے گئے جبکہ 36481 تیار شدہ غذاء کے پیاکٹس کی تقسیم عمل میں آئی ہے۔ مہاراشٹرا میں ایک لاکھ 57 ہزار 869 خاندانوں کو امداد دی گئی جبکہ کرناٹک میں ایک لاکھ 7 ہزار 466 خاندانوں کو فائدہ پہنچا۔ آندھراپردیش میں 10,281 خاندانوں میں امداد تقسیم کی گئی۔ ان چاروں ریاستوں کے علاوہ اترپردیش ، مغربی بنگال ، مدھیہ پردیش ، کیرالا ، ٹاملناڈو ، گجرات ، دہلی ، راجستھان ، بہار ، جھارکھنڈ ، گوا ، اتراکھنڈ ، ہریانہ ، چھتیس گڑھ ، پنجاب ، آسام ، اڈیشہ، منی پور اور انڈامان میں امدادی کام انجام دیئے گئے ۔ ملک کی 25 ریاستوں میں 9 لاکھ 8 ہزار 978 خاندانوں کا احاطہ کیا گیا جبکہ 3 لاکھ 93 ہزار 167 غذائی اجناس کے کٹس تقسیم کئے گئے ۔