لاک ڈاؤن کے متاثرین میں جماعت اسلامی کی 23 کروڑ کی امداد

   

تلنگانہ میں چار کروڑ کے امدادی کام، 25 ریاستوں میں متاثرین کی مدد
حیدرآباد ۔29 ۔ اپریل (سیاست نیوز) ملک بھر میں لاک ڈاؤن سے متاثرہ غریب خاندانوں میں جماعت اسلامی ہند کی جانب سے تاحال 23 کروڑ 73 لاکھ 92 ہزار 498 روپئے کے ریلیف کام انجام دیئے گئے ۔ جماعت اسلامی کے سوشیل سرویس ڈپارٹمنٹ کے سکریٹری محمد احمد کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق 25 ریاستوں میں ریلیف کے کام انجام دیئے گئے اور 6 لاکھ 95 ہزار 108 خاندانوں کو غذائی اجناس تیار شدہ غذا ، معاشی امداد ، ماسک ، سینیٹائزر اور دیگر ضروری سامان فراہم کیا گیا۔ تلنگانہ میں 4 کروڑ تین لاکھ 69 ہزار 307 روپئے کی امداد تقسیم کی گئی ، جس کے ذریعہ 99675 خاندانوں کو غذائی اجنا اور دیگر اشیاء حوالہ کی گئیں۔ تلنگانہ میں 58312 غذائی اجناس کے کٹس اور 36481 تیار شدہ غذا کے پیاکٹس کی تقسیم عمل میں آئی ۔ آندھراپردیش میں 16 لاکھ 44 ہزار 350 روپئے کے ریلیف اشیاء کی سربراہی عمل میں آئی ۔ امدادی کاموں میں مہاراشٹرا سرفہرست ہے جہاں 4 کروڑ 43 لاکھ 56 ہزار 466 روپئے کے امدادی کام انجام دیئے گئے ۔ تلنگانہ دوسرے نمبر پر رہا جبکہ کرناٹک تین کروڑ 37 لاکھ روپئے کے ریلیف کاموں کے ساتھ تیسرے مقام پر رہا ۔ اترپردیش ایسٹ میں تین کروڑ 17 لاکھ 29 ہزار روپئے ، مغربی بنگال میں ایک کروڑ 27 لاکھ 22 ہزار روپئے ، کیرالا میں ایک کروڑ 8 لاکھ 24 ہزار روپئے ، مدھیہ پردیش میں 92 لاکھ 72 ہزار روپئے جبکہ گجرات میں 91 لاکھ 42 ہزار روپئے کے ریلیف کام انجام دیئے گئے ۔ ان ریاستوں کے علاوہ راجستھان ، بہار ، دہلی ، ٹاملناڈو ، اترپردیش ویسٹ ، جھارکھنڈ ، گوا ، اتراکھنڈ ، چھتیس گڑھ ، پنجاب ، آسام ساؤتھ ، آسام نارتھ ، انڈامان ، اڈیشہ ، ہریانہ اور منی پور میں بھی ریلیف کے کام انجام دیئے گئے ۔