لاک ڈاؤن : 14 لاکھ افراد کو راحت

   

۔5 لاکھ روپئے تک ٹیکس ریٹرنس جاری کرنے کا اعلان
نئی دہلی ۔ 8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)محکمہ انکم ٹیکس نے لاک ڈاؤن کے دوران 14 لاکھ افراد کو بڑی راحت فراہم کی ہے۔ کوروناوائرس کی وباء کے اس بحران میں حکومت کا یہ بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے۔ 5لاکھ روپئے کے ٹیکس ریٹرنس جاری کئے جائیں گے۔ وزارت فینانس نے جی ایس ٹی اور کسٹم کے ٹیکس ریٹرنس جاری کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ ایک لاکھ تاجروں کو فائدہ ہوگا۔ حکومت نے 18 ہزار کروڑ روپئے کی جملہ رقم ریٹرنس کے ذریعہ واپس کرے گی۔ انکم ٹیکس ریٹرنس کی اجرائی بلس اور اخراجات دیگر شواہد کی ای فائلنگ کے ذریعہ جمع کرانا ہوتا ہے اس کے بعد انکم ٹیکس کی واپسی میں تقریباً دو تا تین ماہ کا وقت درکار ہوگا۔ تاہم کئی بار یہ صرف 15 دن میں بھی جمع کئے جاسکتے ہیں۔ انکم ٹیکس اور اخراجات سے متعلق شواہد کی تصدیق کے بعد ہی رقم کی واپسی کی کارروائی شروع ہوتی ہے۔