لاک ڈائون پر سختی عمل آوری کی ہدایت

   

میدک میں ڈرون کیمروں سے نگرانی کا ایس پی پولیس نے کیا آغاز

میدک 10اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع ایس پی میدک شریمتی چندنا دیپتی( آئی پی ایس ) کی ہدایت پر ڈی ایس پی میدک پی کرشنا مورتی نے آج میدک کے اہم چوراہ رام داس پر بٹن دباکر ڈرون کیمروں کی سرویس کا آغاز کردیا اس موقع پر ڈی ایس پی میدک پی کرشنا مورتی نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ مہلک مرض کورو نا وائرس کی روک تھام کے لئے ریاستی و مرکزی حکومتوں نے لاک ڈائون نافز کیا ہے اس کی سختی سے عمل آواری کیلئے محکمہ پولیس نے ڈرون کیمروں کی خدمات حاصل کر رہی ہے اس خصوص میں آج میدک میں ڈرون کیمروں کی خدمات کا آغاز کیا گیا ہے تاکہ میدک کے اہم مقامات میں لاک ڈائون کی مکمل عمل آوری کا جائزہ لیا جائیگا ۔ ڈرون کیمروں کی منظر کشی کا مقصد مہلک مرض کورو نا وائرس سے نجات حاصل کرنا ہے ۔انہوں نے میدک کے عوام کو متنباہ کیا کہ وہ لاک ڈائون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بے ضرورت گھروں سے بار بار نکلنے کی صورت میں ڈرون کیمروں کی مدد سے ایسے افراد کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کی تصویر کشی کی جائیگی اوران کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائی گی ۔ڈی ایس پی میدک پی کرشنا مورتی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کورونا وائرس سے نجات پانے کیلئے سب سے پہلے لاک ڈائون پر سختی سے عمل کریں اور اپنے دوست احباب کو اس کی تلقین کریں اس کے علاوہ سوشیل ڈسٹینس پر بھی عمل کرتے ہوئے اپنی ضروریات کو مکمل کریں پولیس آپ کی مدد کیلئے تیار ہے ۔ کیوں کہ اس مہلک مرض کی کوئی دوا نہیں ہے احتیاط ہی پہلی اور آخری دوا ہے اس پر مکمل عمل کرتے ہوئے کورونا وائرس جئسے مہلک مرض سے با آسانی مقابلا کر سکتے ہیں یہ اہم کام صرف اور صرف عوام کے مکمل تعاون سے ہی ممکن ہوگا ۔ اس خصوص میں عوام میں شعور بیدار ہونے کی ضرورت ہے جس کے ذریعہ ہم اور اپنے خاندان اور اپنا علاقہ کو محفوظ ر کھ سکتیں ہیں ۔ڈی ایس پی نے مزید کہاکہ ڈرون کیمروں کی منظر کشی کی زدمیں آنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی اور بائکوں کو بھی ضبط کرلیا جائیگا ۔اس موقع پر میدک سرکل انسپکٹر وینکٹیا ۔ سب انسپکٹرس لمبادری ۔ سندیپ ریڈی۔ آئی ٹی کور ذمدار انیل ۔ موجود تھے ۔