کورٹلہ میں محکمہ صحت مجلس بلدیہ کے عہدیداروں کے ساتھ کلکٹر کا اجلاس
کورٹلہ۔10 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) لاک ڈائون کے دوران حکومت کی جانب سے عائد کردہ قوانین کی خلاف وارزی کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کاروائی کی جائیگی۔جناب راجیشم اڈیشنل کلکٹر ضلع جگتیال نے یہ بات کہی ۔بروز جمعرات کورٹلہ ٹائون کے آئی بی روڈ ،سرور نگر علاقوں کے علاوہ ریڈالرٹ ورار دئیے گئے۔علاقہ بھیمنی دوبہ علاقہ عہدیداروں کے ساتھ ملکر جائزہ لیا۔کورٹلہ ٹائون کے پرکاشم روڑ میںکھلی دوکانو ں کو مہر بند کرکے منتظمین پر شدید بر ہمی کا اظہار کیا۔دو دن قبل کروٹین سے گھر آنے والے سے ملکر اُنھیںمزید 14دن تک کئے جانے والے احتیاطی اقدامات سے واقف کروایا۔بعد ازاں محکمہ صحت ،مجلس بلدیہ کورٹلہ کے عہدیداروں کے ساتھ خصوصی اجلاس منعقد کرتے ہوئے تجاویز اور مشورے دئیے ۔اِس موقع پر اڈیشنل کلکٹر راجیشم نے کہا کہ کالونی میں رہنے والے عوام کے علاوہ کورٹلہ ٹائون کے تمام وارڈوں میں محکمہ صحت کے ملازمین عوام کی صحت کی تفصیلات کے تعلق سے واقفیت حاصل کریں اور موٹر سیکل پر دو افراد کے گھومنے پر گاڑیوں کو اپنی تحویل میں لیکر پولیس اسٹیشن منتقل کیا جائیگا۔کورٹلہ منڈل کے کلور گائوں میں ایک فرد کے کرونا وائرس مثبت پائے جانے پر گاوں کے افراد نے عہدیداروں کی ہدایات کے مطابق گرام سرپنچ انجنیلو،ایم پی ٹی سی ممبر لتا رمیش کے زیر اہتمام عوام کو باہر نہ گھومنے کی اقدامات کئے جارہے ہیں۔گائوں میں محکمہ صحت کے ملازمین گھر گھر پہونچ کر سروے کرتے ہوئے عوام کے صحت کے تعلق سے معلومات درج کرتے ہوئے عہدیداروں کو رپورٹ روانہ کر رہے ہیں۔گائوں کے حالات پر ہر دن جناب ستہ نارائنا تحصیلدار ،جناب سرینواس ایم پی ٹی ڈی او،خصوصی نگرانی کر رہے ہیں۔