حیدرآباد 19 ا پر یل ( سیاست نیوز) لاک ڈاؤن کے دوران غیرقانونی طور پر شراب کی منتقلی میں ملوث ایک ٹریفک ہوم گارڈ کو رچہ کونڈہ پولیس نے گرفتار کر لیا اور اس کے قبضہ سے شراب ضبط کر لی۔ بعد ازاں پولیس کے اہلکاروں نے اسے فوری معطل کر دیا۔ تفصلات کے مطابق ونستھلی پورم پولیس کی ٹیم نے ایک مشتبہ کار کو روک کر اس کی تلاشی لی جس میں بھاری مقدار میں شراب برآمد ہوئی ۔ معلوم ہوا ہے کے ملک پیٹ ٹریفک پولیس ا سٹیشن سے وابستہ ہوم گارڈ آر انیل کمار سوریا پیٹ سے ایک کار میں شہر کو شراب منتقل کر رہا تھا۔ اس کارروائی میں پو لیس نے مختلف برانڈس کی شراب ضبط کرتے ہوئے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔