لاک ڈاون،حیدرآباد میں گھر سے باہر نکلنے والوں کو پولیس کی انوکھی سزا

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد29مارچ(یواین آئی) لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کو پولیس نے شہر حیدرآباد میں انوکھی سزا دی ہے ۔ان افراد کو پکڑ کر چوراہے پر پلے کارڈس کے ساتھ کھڑا کیاگیا جس میں لکھا گیا ہے ۔ سفر نہ کریں۔آپ بیمارہیں ۔ اسی طرح کے پلے کارڈس کے ساتھ دیگر نوجوانوں کو بھی دیکھا گیا۔ان میں سے ایک نوجوان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے گھر سے دوست کے روم کو جارہا تھا کہ پولیس نے اس کو پکڑ کر یہ سزادی۔وہ کتابیں لانے کیلئے اپنے دوست کے پاس جارہا تھا۔ ایسے ہی ایک نوجوان کے ہاتھ میں پلے کارڈ تھا جس میں لکھاگیا تھا ہجوم سے بچیں ۔ایک مسلم نوجوان نے کہا کہ وہ کسی کے انتقال کی اطلاع پر جانے کیلئے گھرسے نکلا تاہم پولیس نے اس کو روک دیا۔اس نوجوان نے کہاکہ وہ شاپور جیڈی مٹلہ جانا چاہتا تھا تاہم پولیس نے اس کو راستہ میں ہی روک دیا اور اس کو یہ انوکھی سزا دی۔اس نوجوان کے ساتھ ایک اور نوجوان بھی تھا جس کو بھی پولیس نے روک لیا۔