لاک ڈاون جاری رہنے کے ساتھ دکانیں بھی کھلیں گی:کجریوال

   

نئی دہلی: حکومت دہلی نے آج کہا کہ کورونا وائرس کے متاثرین میں تیزی سے کمی آنے کے باوجود مستقبل میں اس کا خطرہ درپیش ہونے کے پیش نظر دہلی میں لاک ڈاون جاری رکھتے ہوئے پیر سے آڈ-ایون کے فارمولے پر دکانیں اور مال کھولے جائیں گے ، جبکہ میٹرو سروس 50 فیصد صلاحیت کے ساتھ شروع کی جائے گی۔دہلی کے چیف منسٹر اروند کیجریوال نے آج ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ کووڈ- 19 کے متاثرین میں کمی آنے کے پیش نظر آئندہ ہفتے سے لاک ڈاؤن میں مزید مہلت دی جارہی ہے۔