لاک ڈاون سے بچنا ہے تو احتیاط کریں ‘ کے سی آر

   

حیدرآباد ۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو نے ریاست کے عوام سے اپیل کی کہ وہ کورونا احتیاطی تدابیر کی پابندی کریںاور کورونا کی دوسری لہر کو روکنے میں حکومت سے تعاون کریں۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ شخصی احتیاطی اقدامات کو شدت کے ساتھ اختیار کیا جانا چاہئے بصورت دیگر ریاستی حکومت ایک اور مرتبہ لاک ڈاون کرنے پر مجبور ہوجائے گی ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیف منسٹر نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر ملک بھر کی کئی ریاستوں میں شروع ہوگئی ہے اور ایسا لگتا ہے کہ یہ زیادہ خطرناک ہے ۔ حالانکہ تلنگانہ میں صورتحال بہتر ہے لیکن عوام کو لاپرواہی اور بے احتیاطی نہیں کرنی چاہئے ۔ انہیں شخصی احتیاط کو ملحوظ رکھنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے اپنی مشنری کو پوری طرح چوکس کردیا ہے اور علاج کے معاملے میں عوام کو ہرممکنہ مدد فراہم کرنے تیار ہے ۔ تاہم عوام کو شخصی احتیاط کی ضرورت ہے ۔