لاک ڈاون میں اسپا سنٹر چلانے پر دھاوا ‘ مالک گرفتار

   

حیدرآباد /8 مئی ( سیاست نیوز ) لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہیر کٹنگ سالون اور اسپا سنٹر چلانے والے افراد کے خلاف نامپلی پولیس نے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ انسپکٹر نامپلی مسٹر خلیل پاشاہ کے بموجب اے سی گارڈس میں واقع ایمپائیر اسپا اور ہیر سالون لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر اپنا کاروبار چلا رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ ہیر سالون کو باہر سے شٹر بند کرکے اندر سے کاروبار چلایا جارہا تھا ۔ اس بات کی اطلاع ملنے پر نامپلی پولیس نے دکان پر دھاوا کرتے ہوئے ہیر کٹنگ سالون کے مالک کو حراست میں لے لیا اور اس کے خلاف تعزیرات ہند کے دفعات کے علاوہ ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایکٹ کے تحت ایک مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن عمل میں ہونے کے سبب ہیر کٹنگ سالون یا بیوٹی پارلر چلانے کی اجازت نہیں ہے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔