لاک ڈاون میں توسیع اجتماعی فیصلہ : جی کشن ریڈی

   

حیدرآباد 2 مئی ( این ایس ایس ) مرکزی منسٹر آف اسٹیٹ داخلہ جی کشن ریڈی نے آج کہا کہ جاریہ لاک ڈاون میں 17 مئی تک توسیع ایک اجتماعی فیصلہ ہے اور یہ تمام ریاستی چیف منسٹروں کی منظوری سے کیا گیا ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ کئی ریاستوں کے چیف منسٹروں نے اس توسیع سے اتفاق کیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ تمام ریاستی حکومتوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ریڈ زونس میں لاک ڈاون پر سختی سے عمل آوری کو یقینی بنائیں اور جن علاقوں سے تازہ کیس آ رہے ہیں ان پر خاص توجہ دی جائے ۔