حیدرآباد 17 اپریل ( آئی این این ) محکمہ جنگلات نے آج وضاحت کی کہ وہ لاک ڈاون کے دوران آگ لگنے کے واقعات کی روک تھام کیلئے پوری طرح چوکس ہے ۔ پرنسپل چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ آر شوبھا نے کہا کہ فیلڈ معائنوں سے پتہ چلا ہے کہ گذشتہ چند دن میں درجہ حرارت میں کمی کے بعد مزید الرٹ کردیا گیا ہے ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ آگ لگنے کے جو شبہات ظاہر کئے جا رہے ہیں وہ درست نہیں ہیں ۔ کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ہے ۔
