حیدرآباد 25 اپریل ( سیاست نیوز) مرکزی وزارت فروغ انسانی وسائل نے کہا ہے کہ لاک ڈاون میں عوام کو مطالعہ کا موقع دیا جا رہا ہے ۔ وزارت کی جانب سے نیشنل ڈیجیٹل لائبریری تک عوام کو مفت رسائی دی جائیگی جہاں تین کروڑ 82 لاکھ کتابیں اور پرچے دستیاب ہیں۔ عوام ان کتابوں سے استفادہ کرسکتے ہیں ۔