حیدرآباد: تلنگانہ میں لاک ڈاون پر سختی سے عمل کیاجارہا ہے تاہم لاک ڈاون پر عمل کے دوران صبح 6بجے سے 10بجے تک جو نرمی دی جارہی ہے اس میں لوگوں کی بڑی تعداد اپنے سل فونس کی مرمت کے لئے جارہی ہے ۔شہر حیدرآباد کی جگدیش مارکٹ جو سل فونس کی خریداری اور اس کی مرمت و درستگی کے لئے کافی مشہور ہے میں عوام کا اژدھام دیکھاجارہا ہے ۔عوام اس مارکٹ میں چارگھنٹوں کیلئے لگائی جارہی دکانات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے سل فونس کی درستگی کے کام کروارہے ہیں۔کئی افراد نئے فونس کی خریداری کے لئے بھی اس مارکٹ کا رخ کررہے ہیں۔اس مارکٹ میں کوویڈ کے قواعد پر عمل نہ کرنے کی بھی شکایات موصول ہورہی ہیں۔کئی دکانات پر نہ ماسک کا استعمال کیاجارہا ہے اور نہ ہی سماجی فاصلہ برقراررکھاجارہا ہے ۔حیدرآباد کے ساتھ ساتھ نواحی علاقوں کے عوام کیلئے بھی یہ مارکٹ کافی مشہور ہے۔ جہاں تقریبا 650دکانات ہیں۔ ان دکانات میں موبائل فونس کا کام کیا جاتا ہے ۔اس مارکٹ کی بعض دکانات پر تقریبا دس تا11افراد دیکھے جارہے ہیں۔ تاہم سماجی فاصلہ ندارد ہے ۔