لاک ڈاون میں کام کرنے والے افراد کی اہمیت پر ویڈیو تلنگانہ کے وزیر کے ٹی آر کا ری ٹوئیٹ

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد 8اپریل (یواین آئی) تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے موجودہ لاک ڈاون کی صورتحال میں کام کرنے والے مختلف افراد کے احترام میں بنائی گئی ویڈیو کو ری ٹوئیٹ کیا ہے ۔ریاست کے محکمہ صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے یہ ویڈیو بنائی گئی ہے جس میں یہ پیام دیاگیا ہے کہ لاک ڈاون کے دوران کام کرنے والے افراد بالخصوص لوگوں کو گھروں تک دودھ پہنچانے والے افراد،صاف صفائی کا کام کرنے والے سینی ٹیشن ورکرس،ٹھیلے والوں، پولیس ملازمین،کرانہ کی دکانات چلانے والے ،گھروں تک سودا پہنچانے والے افراد اورڈاکٹرس کا احترام کرنا چاہئے ۔تارک راما راو جو تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آرایس کے کارگذار صدر و وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کے فرزند بھی ہیں نے اس ایک منٹ کی ویڈیو کو ری ٹوئیٹ کیا ہے ۔اس ویڈیو میں آخر میں تلگو زبان میں لکھاگیا ہے کہ یہ افراد لاک ڈاون میں اپنی جانوں کا خطرہ مول لے رہے ہیں۔ان سخت محنت کرنے والوں کا احترام کیجئے ۔اس ویڈیوجس کو کئی افراد نے سوشیل میڈیا کے مختلف ذرائع پر دیکھا اور پسند کیا میں ان افراد کی اہمیت کو اجاگر کیاگیا ہے جو لاک ڈاون میں لوگوں کے لئے کام کررہے ہیں۔