لاک ڈاون پر سختی سے عمل ضروری ۔ عوام تعاون کریں : کے سی آر

,

   

Ferty9 Clinic

سفید راشن کارڈ ہولڈرس کو 1500 روپئے کی ادائیگی کا آغاز۔ ہر ایک کو پیسے ملیں گے ۔ چیف منسٹر کا جائزہ اجلاس
حیدرآباد 10 اپریل ( سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو نے ریاست کے عوام سے اپیل کی کہ وہ لاک ڈاون کے نفاذ میں تعاون کریں کیونکہ یہ لاک ڈاون کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے ے مقصد سے ہی لاگو کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے متاثر افراد کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کا علاج کیا جا رہا ہے ۔ اس کے علاوہ وائرس کے مریضوں سے جو لوگ رابطے میں آ رہے ہیں انہیں کورنٹائن کیا جا رہا ہے اور یہ سارا کام باقاعدہ بنیا پر ہو رہا ہے ۔ چیف منسٹر نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ لاک ڈاون کی مدت کے دوران اشیائے ضروریہ کی کوئی قلت پیدا ہونے نہ پائے اور نہ ہی ان کی سپلائی میں کمی آئے ۔ انہوں نے کہا کہ دھان کی فصل اور زرعی پیداوار کے حصول اور دوسری زرعی سرگرمیوںکو حسب معمول جاری رکھا جانا چاہئے ۔ چیف منسٹر نے آج پرگتی بھون میں کورونا وائرس سے متاثر افراد کے علاج کی صورتحال کا ایک اعلی سطح کے اجلاس میںجائزہ لیا ۔ انہوںنے لاک ڈاون پر عمل آوری ‘ زراعت سے متلق پروگرامس وغیرہ کی صورتحال پر بھی غور کیا ۔ اجلاس میں وزیر صحت و طبابت ایٹالہ راجندر ‘ حکومت کے مشیر اعلی راجیو شرما ‘ چیف سکریٹری سومیش کمار ‘ ڈائرکٹر جنرل پولیس ایم مہیندر ریڈی ‘ چیف منسٹر کے پرنسپل سکریٹری کے نرسنگ راو ‘ سکریٹری فینانس راما کرشنا راو اور دوسروں نے شرکت کی ۔ عہدیداروں نے چیف منسٹر کو بتایا کہ متاثرہ افراد کے معائنے کئے جا رہے ہیں اور جمعہ کو 16 نئے کیس پازیٹیو آئے ہیں۔ ان کا علاج کیا جا رہا ہے ۔ متاثرہ افراد کے اہل خانہ اور جن دوسروں نے ان سے رابطے کئے تھے انہیں قرنطینہ میںرکھا جا رہا ہے ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ حالانکہ پازیٹیو کیسیس کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے لیکن ان کے علاج کیلئے ضروری انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ چیف منسٹر نے اجلاس میں کئی تجاویز بھی پیش کیں۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاون پر سختی سے عمل آوری کی جانی چاہئے ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ لاک ڈاون پر موثر عمل آوری کی وجہ سے ہی یہ وائرس اتنی تیزی سے یہاں نہیں پھیلا ہے جتنا دوسرے ممالک میں پھیلا ہے ۔ عوام کو یہ بات سمجھنی چاہئے اور تعاون کرنا چاہئے ۔ چیف منسٹر نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ اشیائے ضروریہ جیسے دودھ ‘ میوے جات ‘ ترکاریوں ‘ ادویات اور گوشت وغیرہ کی سپلائی کو یقینی بنائیںاور لاک ڈاون کے دوران دوکانات پر سماجی دوریوں کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو راشن شاپس سے چاول کی مفت تقسیم میں بھی تعاون کرنا چاہئے اور انہیں مقررہ وقت پر دوکان آنا چاہئے اور سماجی دوری کو برقرار رکھنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومتکی ہدایات کے مطابق ہر راشن کارڈ ہولڈر کے بینک اکاونٹ میں 1500 روپئے جمع کروانے کا عمل آج سے شروع ہوا ۔ ہر کارڈ ہولڈر کو یہ رقم حاصل ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ گاووں میں زرعی پیداوار کے حصول کیلئے جو مراکز قائم کئے گئے ہیں ان کی مناسب دیکھ بھال کی جانی چاہئے اور کسانوں کو بھی مقررہ وقت پر آکر اپنے دھان فروخت کرنے چاہئیں۔ عہدیداروں کو چاہئے کہ وہ تارک وطن مزدوروں کے کیمپس کی نگرانی کریں اور ہر ممکن امداد فراہم کی جائے ۔ وزیر اعظم کی ویڈیو کانفرنس میں پیش کئے جانے والے مسائل پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔