لاک ڈاون کامیاب ہے ‘ راہول کا بیان غلط : بی جے پی

   

نئی دہلی 26 مئی ( پی ٹی آئی ) بی جے پی نے آج کانگریس لیڈر راہول گاندھی کے اس الزام کو مسترد کردیا کہ لاک ڈاون ناکام ہوگیا ہے ۔ پارٹی نے کہا کہ کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد دوگنی ہونے کا عمل 13 دن ہوگیا ہے جبکہ لاک ڈاون سے قبل یہ تین دن تھا ۔ بی جے پی لیڈر پرکاش جاوڈیکر نے کہا کہ مودی حکومت نے لاک ڈاون نافذ کرنے کا جو فیصلہ کیا تھا اس سے ہندوستان کا امریکہ ‘ فرانس اور اسپین جیسے ممالک کی بہ نسبت بہت کم نقصان ہوا ہے ۔ انہوں نے کانگریس پر تنقید کی اور کہا کہ کانگریس بحران کے اس وقت میں بھی سیاست کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس لیڈر کا بیان پارٹی کے دوہرے معیارات کو ظاہر کرتا ہے ۔