حیدرآباد /24 اپریل ( سیاست نیوز ) لاک ڈاؤن کے خلاف ورزی پر پولیس کی سختی جاری ہے اور مقدمات درج کئے جا رہے ہیں ۔ 24 اپریل کو دونوں شہروں میں پولیس نے جملہ 15609 مقدمات درج کئے اور 1949 موٹر سائیکلیں ضبط کرلئے ۔ پولیس نے 90 آٹوز و 301 کاروں کو بھی ضبط کرلیا ہے ۔ 3 کیلومیٹر لزوم کے خلاف ورزی پر کارروائی کرتے ہوئے موٹر وہیکل ایکٹ اور لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کے مقدمات درج کئے ۔